Department Detail

  • Home -
  • Department Detail

Department of Urdu

Contact No: 0937 871 416
Email : urdu@wumardan.edu.pk

About

اعلیٰ سطح پر اردو زبان و ادب کے فروغ او رترویج میں صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان کا حصہ پاکستان کے دیگر شہروں سے نسبتاً کم رہاہے ۔اسی ضرورت کے پیشِ نظر ویمن یونیورسٹی مردان نے یہاں پہلی بار شعبہ اُردو متعارف کروایا۔ اس شعبے کا قیام ستمبر 2017 میں عمل میں لایا گیا ، جس سے اُردو زبان و ادب میں دلچسپی رکھنے والی طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کافی سہولت ہو گئی ہے۔ ویمن یونیورسٹی مردان کا شعبہ اُردو ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور یہاں ایم ـ اے اور بی ـ ایس  کی  کافی تعداد میں  طالبات زیرِتعلیم ہیں۔ طالبات کی دلچسپی اور شوق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے  اُردو میں ایم فِل اور پی ایچ ڈی کلاسز کے اجرا کویونیورسٹی کی آئندہ حکمت عملی میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ امید ہے کہ اس شعبے کے قیام سےمردان میں قومی زبان کی ترقی کے امکانات روشن ہوں گے۔

 

Vision

ہمارا نصب العین طالبات کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا اور ان کی صحیح سمت میں رہنمائی کرنا  ہے تاکہ وہ دورِ جدید کے چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کرنے کی اہل ہو سکیں۔

Objectives

اغراض و مقاصد:

طالبات کو قومی زبان اُردو کی اہمیت  اور ضرورت سے آگاہ کرنا

خواتین کو خواتین کے ادارے میں ایم ـ اے اور بی ـ ایس اُردوکی سہولت فراہم کرنا

تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ طالبات کی صحیح سمت میں رہنمائی کرنا اور ان کو مہذب شہری بنانا

طالبات میں اُردو زبان و ادب کی تفہیم و تخلیق کی صلاحیت پیدا کرنا

طالبات کو اس قابل بنانا کہ وہ اُردو زبان و ادب کے ذ