News Details

  • Home -
  • News Details

8th Syndicate Meeting of Women University Mardan

 وومن یونیورسٹی مردان کی آٹھویں سینڈیکیٹ اجلا س

مردان:۔
 وویمن یونیورسٹی مردان کی آٹھویں سینڈیکیٹ میٹنگ کا اجلاس یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کی زیر صدارت  منعقد ہوا۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر اعجاز خان، پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی (ایچ ای سی)، سیدحبیب الحسن(اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور)،فضل قادر (ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ارکیوز اینڈ لائبرری ڈیپارٹمنٹ)، خورشید عالم(فنانس ڈیپارٹمنٹ پشاور)، جسٹس (ر) محمد رضا خان، مس ظلا ہما(پرنسپل گرلز ڈگری کالج پبی نوشہرہ)،  وومن یونیورسٹی مردان کی ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر رخشندہ صادق سمیت اسسٹنٹ ڈاریکٹر (کیو۔ ای۔ سی) حضرت بلال،اسسٹنٹ ٹریجرار فہیم شاہ، اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمکس عدنان احمد،اسسٹنٹ رجسٹرار عدنان مسعود، ایڈمیشن انچارج مس انصاء جاوید،چئیر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی مس ارم میر اور چئیر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف مائیکروبیالوجی ڈاکٹر حنا جبین نے شرکت کی۔ اجلا س میں سینڈیکیٹ ممبران نے سال 2018-19  اور سال 2019-20 کی بجٹ اور اخراجات کو سینٹ میٹنگ میں پیش کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس کے آخر میں تمام ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کی کردار اور کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی مردا ن نے بھی تمام ممبرا ن کا شکریہ ادا کیا۔