News Details

  • Home -
  • News Details

Vice Chancellor University of Technology Nowshera Visited to Women University Mardan

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الوہاب نے وومن یونیورسٹی مردان کا دورہ کیااس موقع پر رجسٹراریونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔پروفیسر ڈاکٹر قمر الوہاب نے وومن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو وومن یونیورسٹی کے statutes،اکیڈمک کونسل سمیت یونیورسٹی کی سینٹ اور سینڈیکٹ باڈیز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر قمر الوہاب نے وومن یونیورسٹی کے انتھک محنت اور کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اتنے قلیل عرصے میں پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کی سرپرستی میں وومن یونیورسٹی مردان نے نہ صرف ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ریگولیشن لی بلکہ یونیورسٹی کو اس قابل بنایا کہ سینکڑوں طالبات اپنے گھر کے د ستک پرحصول تعلیم سے فیض یاب بھی ہو رہی ہیں۔ وومن یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر نے معزز مہمان کو یونیورسٹی کی شیلڈ پیش کی اور وومن یونیورسٹی کا دورہ کرنے پر ا ن کا شکریہ بھی ادا کیا۔