News Details

  • Home -
  • News Details

وومن یونیورسٹی مردان میں شجر کاری مہم کا آغاز

وومن یونیورسٹی مردان
مردان
وومن یونیورسٹی مردان میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیاہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ شجرکاری مہم کا آغاز جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر نیشنل بنک آف پاکستان کے گروپ چیف سروس کوالٹی، ہیڈ آفس کراچی شوکت خٹک، مس صائمہ رحیم(ریجنل ہیڈ اسلامک بینکنگ گروپ خیبر پختونخوا اور فاٹا) سمیت جی ایم بزنس آ ئی بی جی خیبر پختونخوا اور فاٹا بھی وائس چانسلر کے ہمراہ موجود تھے۔ موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ وومن یونیورسٹی نے کم ترین عرصہ میں ملکی یونیورسٹیز میں ایک اہم مقام بنایا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم اور بیوٹی فیکشن منصوبے کے تحت سینکڑوں کی تعداد میں مختلف قسم کے پھول  اورپودے  یونیورسٹی میں لگائے جاے گے۔