LMS|Tenders |Jobs |Downloads |    News  |  EventsApply Now |Merit ListContacts

ویمن یونیورسٹی مردان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے –

ویمن یونیورسٹی مردان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے –
مردان: ویمن یونیورسٹی مردان میں آج پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی نے شرکت کی۔ یہ تقریب وومن یونیورسٹی کے بخشالی کیمپس میں ہوئی جہاں پر وائس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین، ڈاکٹر ارشد بشیر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، عطاارحمٰن ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پروفیسر ڈاکٹر شفیق ارحمٰن ، عمران مروت ڈائریکٹر کوالٹی ڈویژن کے پی، ملحقہ کالجز کی پرنسپلز، فیکلٹی اور طالبات نے شرکت کی۔وومن یونیورسٹی صوبے کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے QEC- AC یونٹ قائم کیا۔ اس MoU کے تحت وومن یونیورسٹی مردان اپنے ملحقہ کالجوں کیلئے ایک QEC (کوالٹی اینہینسمنٹ سیل) QEC-AC کو فعال بنائے گی۔ اس یونٹ کا مقصد یونیورسٹیوں اور ملحقہ کالجوں (ACs) کے ذریعہ فراہم کردہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ یونیورسٹیوں میں ملحقہ کالجوں (QECAC) میں فنکشنل کوالٹی انہانسمنٹ سیل تیار کرنے، انڈر گریجویٹ تعلیم (ADs) کی بہتری، 4 سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں کی بہتری، ترقی، اور کالجوں کے لیے ہنر کے کورسز کے نفاذ، تربیت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ جس میں یونیورسٹی اپنے طالبات کے ساتھ ساتھ ملحقہ کالجوں کو ایک معیاری ڈگری کے حصول میں مدد فراہم کریگی۔ یہ پروجیکٹ ولڈ بینک کی مدد سے HEDP اور ایچ ای سی کے باہم اشتراک پر مختلف یونیورسٹیوں کو دیا گیا ہے۔ پروگرام کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی اور معزز مہمانوں کو شیلڈ پیش کئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *