Fee Slips|LMS|Tenders |Jobs |Downloads |    News  |  EventsApply Now |Merit ListContactsComplains

Start of MonSoon Plantation Campaign 2024 at Women University Mardan.

ویمن یونیورسٹی مردان کی

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد نے نیو کیمپس میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم 2024 کا افتتاح کیا- اس موقع یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبران کے علاؤہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف مردان اقبال حسین، ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے محمد اسحاق ,عدنان احمد رجسٹرار ویمن یونیورسٹی مردان اور پرائم منسٹر گرین کلب کے فوکل پرسن حضرت بلال بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر اور دیگر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹیاں اور دیگر تعلیمی ادارے شجر کاری کے حوالے سے اپنا کردار نبھاتے رہیں گے۔ ویمن یونیورسٹی مردان اپنے نئے کیمپس میں اس سال تقریبًا ایک ہزار تک مختلف اقسام کے پودے لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی رجحان کا راستہ روک سکتی ہے- اُن کا مزید کہنا تھاکہ ہمارے شعبہ جات کے سربراہان ، فیکلٹی، انتظامیہ اور طالبات اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں رہے ہیں، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس دفعہ مون سون شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور پاکستان کے آنے والی نسلوں کے لئے ایک سرسبزوشاداب ماحول کا تحفہ دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *