About
اعلیٰ سطح پر اردو زبان و ادب کے فروغا او رترویج میں صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان کا حصہ پاکستان کے دیگر شہروں سے نسبتاً کم رہاہے ۔اسی ضرورت کے پیشِ نظر ویمن یونیورسٹی مردان نے یہاں پہلی بار شعبۂاردو متعارف کروایا۔ اس شعبے کا قیام ستمبر 2017 میں عمل میں لایا گیا ، جس سے اُردو زبان و ادب میں دلچسپی رکھنے والی طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کافی سہولت ہو گئی ۔ ویمن یونیورسٹی مردان کا شعبہ اردواپنے ابتدائی مراحل طے کر کے ارتقا کی جانب رواں دواں ہے۔یہاںکافی تعداد میں طالبات زیرِتعلیم ہیں اورکئی فارغ التحصیل طالبات شہر کے مختلف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔طالبات کی دلچسپی اور شوق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اُردو میں ایم فِل اور پی ایچ ڈی کلاسز کے اجرا کوبھی یونیورسٹی کےآئندہ لائحۂعمل میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اردو زبان و ادب میں تحقیق کی اہمیت کے پیش نظر اردو تحقیقی مجلہ ” توثیق” بھی جاری کر دیا گیا ہے جو شعبہ کی طالبات کے ساتھ ساتھ دیگر ملکی و بین الاقوامی جامعات کے دانشوروں اور محققین کے تحقیقی مقالات کی اشاعت میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔
Vision
ہمارا نصب العین طالبات کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا اور ان کی صحیح سمت میں رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ دورِ جدید کے چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کرنے کی اہل ہو سکیں۔
Mission
٭طالبات کو قومی زبان اُردو کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کرنا
٭ خواتین کو خواتین کے ادارے میں بیـایس ، ایم فِل اور پی ایچ ڈی اُردوکی سہولت فراہم کر نا
٭تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ طالبات کی صحیح سمت میں رہنمائی کرنا اور ان کو مہذب شہری بنانا
٭طالبات میں اُردو زبان و ادب کی تفہیم و تخلیق کی صلاحیت پیدا کرنا
٭زبان و ادب کے جدید رجحانات اور بین الاقوامی معیارات سے متعارف کرانا
Academic Programs:
Duration: 4 Years / 8 semesters
Duration: 2Years / 4 semesters
Duration: 3 Years / 6 semesters